
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئی جس کے بعد 100 انڈیکس نے پہلی بار 83 ہزار کا سنگ میل عبور کیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3سو19 پوائنٹس کے اضافے سے 83 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔









