
پاکستانی کونسلر کا بھارت کو کرارا جواب
اقوام متحدہ میں ’’دہشت گردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک‘‘ شروع ہوا ہے، اس حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستانی مشن کے قونصلر محمد جواد اجمل نے بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام کو بدترین دہشت گردی کا سامنا ہے، بھارتی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ریاستی مظالم کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، ان کا کوئی بھی بیان ریاستی ظلم کو چھپا نہیں سکتا۔
انھوں نے کہا کشمیری عوام کو قابض نو لاکھ بھارتی فوج ظلم و ستم کا سامنا ہے، مقبوضہ جموں اور کشمیر کے مظلوم عوام ہماری خصوصی توجہ کے حق دار ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادیں جموں اور کشمیر میں آزادانہ استصواب رائے کا مطالبہ کرتی ہیں، سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ بھارت کو قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند بنائے۔








