
پاکستانی پلیئرز تاریخی فتح پر رو پڑے
نیشنز ہاکی کپ کا سیمی فائنل جیتنے کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عبدالحنان شاہد رو پڑے، عبدالحنان فتح کے بعد کھلاڑیوں سے گلے لگ کر جذباتی ہو گئے اور وہ رونے لگ گئے، اس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مل کر ڈریسنگ روم میں فرانس کی ٹیم کے خلاف تاریخی فتح کا جشن بھی منایا، سنسنی خیز میچ مقررہ وقت تک ڈرا ہونے کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، پاکستان نے فرانسیسی ٹیم کو 2-3 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، عبدالحنان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے خوب محنت کر رہے ہیں۔








