
ہاٹ لائن نیوز : مشہور پاکستانی ماڈل و اداکارہ روما مائیکل نے ایک فیشن شو میں بکنی میں واک کی اور اس کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی لیکن جب اس پر غیر معمولی ردعمل آیا اور سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے انہیں برا بھلا کہا تو انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔
اپنی ریمپ واک کی ویڈیو کلپ کو ڈیلیٹ کرنا بھی روما مائیکل کے لیے کارگر ثابت ہوا کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہیں۔
روما مائیکل ایک کامیاب ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا سے بیچلر آف ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کی۔ اس نے مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 ایونٹ میں بکنی پہن کر ریمپ پر واک کی۔
روما مائیکل نے اپنا ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کردیا تاہم ان کے بہت سے مداحوں نے ویڈیو کلپ کو محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ملک کی ثقافت اور روایات کا احترام کرنا چاہیے تھا۔








