پاکستانی لڑکی کاروہت شرما کابیٹنگ اسٹائل وائرل

0
170
پاکستانی لڑکی کاروہت شرما کابیٹنگ اسٹائل وائرل

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستانی کپتان روہت شرما کے پل شاٹ کےاندازمیں ، کرکٹ کھیلنے والی 6 سالہ لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان کی 6 سالہ لڑکی کی پراعتماد بیٹنگ کی ایک ویڈیو نےکرکٹ کےشوقین افرادکی توجہ مبذول کرلی ہے۔

آئی سی سی کے امپائر رچرڈ کیٹل برو نے ایک پاکستانی لڑکی کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ لڑکی روہت شرما کیطرح پل شاٹ کھیل رہی ہے۔

بعدازاں ، کرکٹ میڈمین نے بھی لڑکی کے شاٹ کا موازنہ ہندوستانی کیپٹن روہت شرما کے پل شاٹ سے کرنا شروع کیا۔

وائرل ویڈیو کو سماجی شائقین کرکٹ کی متعدد پسند اور تبصرے موصول ہوئے ، جس میں بہت سے صارفین نےروہت شرما سے موازنہ کیاہے۔

کچھ صارفین نے لکھا ، ‘وہ پاکستان کی قومی ٹیم سےبہترکھیلتی ہے۔

Leave a reply