پاکستانی فیملی پر تشدد : انگلینڈ میں ایشیائی باشندوں کا بڑا احتجاج

0
197
پاکستانی فیملی پر تشدد : انگلینڈ میں ایشیائی باشندوں کا بڑا احتجاج

ہاٹ لائن نیوز: انگلینڈ کے صنعتی شہر مانچسٹر کے ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد خاندان پر پولیس کی بربریت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گریٹر مانچسٹر میں برطانوی شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے پولیس کے ناروا رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور عدل و انصاف کے نعرے لگائے۔ مانچسٹر پولیس کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں بڑی تعداد پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی تھی۔

اس واقعے کو سماجی استحکام کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ پاکستانیوں کو انصاف دلایا جائے۔

واضح رہے کہ بدھ کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی خاندان کو پولیس اہلکاروں نے شدید بدسلوکی کا نشانہ بنایا تھا۔ دونوں بھائیوں کو اہلکاروں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پاکستانی نژاد شہریوں سمیت ایشیائی باشندوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ انہوں نے حکومت سے حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ برطانوی معاشرے میں اس قسم کے نسل پرستانہ رویے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

Leave a reply