پاکستانی طالبہ کا ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑاکارنامہ

0
135
پاکستانی طالبہ کا ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑاکارنامہ

ہاٹ لائن نیوز : مصنوعی ذہانت کی مدد سےکراچی کی 16 سالہ طالبہ نے سندھی میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر تشکیل دیا اور ایک انوکھا سنگ میل عبور کیا۔ یہ کیلکولیٹر صرف تین دن میں تیار کیاگیاہے اور سندھی بولنےوالے کاروباری افراد کو بہت فائدہ ہوگا۔

طالبہ ماہ روزکاکہنا ہے کہ سندھ میں ایک بڑی آبادی ہے جو اعلی تعلیم حاصل نہیں کرسکتی ہے اور صرف سندھی زبان کو بولتی اور سمجھتی ہے۔ انکے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کرنا مشکل ہے ، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک کیلکولیٹر ڈیزائن کیا جو سندھی زبان میں کام کرتا ہے اور تاجروں کیلئے حساب کتاب کو آسان بنا دیتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کو کیلکولیٹر بنانےمیں استعمال کیاگیاہے۔ انکے مطابق ، اگر حکومت اس منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہے تو ، اس کیلکولیٹر کو بڑے پیمانے پر تجارتی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

Leave a reply