پاکستانی سرحد کے قریب بھارت کی فضائی سرگرمیوں کا اعلان

0
66
پاکستانی سرحد کے قریب بھارت کی فضائی سرگرمیوں کا اعلان

لاہور: بھارت نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقے میں فضائی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق گجرات کے ضلع کچھ میں دو روزہ فضائی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
بھارتی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹس ٹو ایئر مین کے تحت 20 اور 21 جنوری کو مخصوص فضائی حدود کو عام اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند رکھا جائے گا تاکہ فضائیہ کی مشقیں انجام دی جا سکیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار سمیت دیگر جدید لڑاکا طیارے شریک ہوں گے۔ مشقوں کے دوران تیز رفتار پروازیں، فضائی لڑائی کی تربیت اور دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ مشقیں پاکستان سے متصل جنوبی سرحدی علاقوں کے قریب ہوں گی، جن میں بحیرہ عرب، سر کریک اور گجرات کے بعض ساحلی و اندرونی علاقے شامل ہیں۔

Leave a reply