پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 زائرین جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ ایرانی شہر یزد میں بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جہاں دشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، بس میں 53 زائرین سوار تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ حادثے کے بعد یزد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔









