
پاکستانی حجاج کے کھانے کا ٹھیکا کس کمپنی کو دیا گیا ؟
سعودی وزارتِ مذہبی امور نے حج انتظامات کے بارے تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی حجاج کے کھانے کا ٹھیکہ کسی انڈین کمپنی کو نہیں دیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو بے بنیاد اور تحقیقات سے عاری قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ’’بہارات ایشیا‘‘ سعودی خاتون فاطمہ الکعبی کی ملکیت میں ہے، اس کمپنی کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بہارات ایشیا کے بارے پراپیگنڈا منفی اور بے بنیاد ہے، انہوں نے سرکاری ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ کمپنی کا مالک سعودی شہری ہے اور کمپنی کا منیجر بھی مملکت کا شہری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عربی میں ’’بہارات ایشیا‘‘ کی اصطلاح کا مطلب ’’ایشیا کے مصالحے‘‘ ہے، اس نام سے متعلق پھیلنے والے مفروضے مکمل طور پر غلط ہیں، پاکستانی زائرین کو پاکستانی ذائقے اور ترجیحات کی بنیاد پر روزانہ تین وقت کا کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔









