پاکستانی حجاج کےلیےسعودی عرب سے بڑی خوشخبری

ہاٹ لائن نیوز: پاکستانی حجاج کرام کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کے لئے خصوصی درخواست پر 2025 کے لئے حج کوٹہ میں 10،000 اضافی حجاج کرام کی اجازت دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی مکمل سفارتی کوششوں کانتیجہ ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب سے رابطہ کیا تھااور پاکستانی شہریوں کیلئے حج کوٹہ میں اضافے کی درخواست کی تھی جو آخری تاریخ کے بعد اندراج نہیں کرسکتے تھے۔ سعودی حکام نے اس جذبےکی تعریف کی ، نہ صرف پاکستان کی درخواست کو قبول کیا ، بلکہ باضابطہ طور پر حج کوٹہ میں توسیع کی بھی منظوری دیدی۔









