پاکستانی جہازوں کے لیے بھارتی فضائی حدود بند

0
241
پاکستانی جہازوں کے لیے بھارتی فضائی حدود بند

پاکستانی جہازوں کے لیے بھارتی فضائی حدود بند

پہلگام حملے کے بعد بھارت نے انتقامی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی تمام فوجی اور کمرشل پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیے ہیں، یہ اقدام تیس اپریل سے تئیس مئی 2025 تک نافذ العمل رہے گا,حملے کے بعد انڈیا نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر انگلیاں اٹھائیں، سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، اٹاری اور واہگہ بارڈر بند کیا، تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کیے، اور اب فضائی حدود بند کر کے دشمنی کو مزید بڑھایا ہے۔
پاکستان نے نہ صرف اپنے فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی ہیں بلکہ سارک ویزا اسکیم کو معطل کرتے ہوئے واہگہ بارڈر پر آمد و رفت روک دی ہے، پاکستان نے شملہ معاہدے کے تحت بھارت کے ساتھ تمام معاہدوں کو معطل کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

Leave a reply