پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں دھماکے دار تیزی، انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ

0
222
پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں دھماکے دار تیزی، انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اور مارکیٹ نے نئی ریکارڈ سطح کو چھو لیا۔ دن کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور انڈیکس 161181 کی سطح تک جا پہنچا، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 39 فیصد جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 96 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ملکی سرمایہ مارکیٹ میں غیر معمولی سرگرمی کا مظہر ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، معاشی پالیسیوں میں استحکام اور کاروباری ماحول میں بہتری نے مارکیٹ میں مثبت رجحان کو فروغ دیا ہے۔

Leave a reply