پانڈیا نے امام کو آؤٹ کرنے کے لیے گیند کیساتھ کیا کیا؟ حقیقت سامنے آ گئی
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا امام الحق کو آؤٹ کرنے سے قبل گیند منہ کے قریب لے گئے ۔
ہفتہ کے میچ میں پانڈیا گیند کو اپنے چہرے کے قریب لے گئے اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ کچھ کر رہے ہیں، اسی گیند پر انہوں نے پاکستانی اوپنر امام الحق کو آؤٹ کیا۔
ان کے اس عمل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں کہی جا رہی ہیں، کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ اس نے امام کو باہر نکالنے کے لیے تھوکا تھا ۔
براڈکاسٹر کی جانب سے جب پانڈیا سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں دراصل خود سے کہہ رہا تھا کہ مجھے بہتر لینتھ کے ساتھ بولنگ کرنی چاہیے تھی۔
امام کو آؤٹ کرنے کے بعد پانڈیا نے انہیں باہر جانے کا اشارہ دیا جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔









