پانچ سالہ دورِ حکومت ختم، نگران سیٹ اپ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے پر اسمبلی خود بخود تحلیل ہوگئی۔ مدت پوری ہونے کے بعد انتظامی امور نگراں حکومت کے سپرد کردیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں سابق جج جسٹس (ر) یار محمد خان کو نگراں وزیرِ اعلیٰ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
آئینی مدت رات بارہ بجے پوری ہوئی جس کے ساتھ ہی موجودہ حکومت کا دور ختم ہو گیا۔ اب علاقے میں نئے عام انتخابات کی ذمہ داری نگراں حکومت کے پاس ہوگی، اور یہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔









