پاسپورٹ بنوانے والے خبردار ہو جائیں

پاسپورٹ بنوانے والے خبردار ہو جائیں
ایف۔ آئی۔ اے نے شیخوپورہ پاسپورٹ آفس پر کامیاب کارروائی کر کے بدعنوانی میں ملوث منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے، ترجمان ایف۔ آئی۔ اے کے مطابق چھاپے کے دوران آفس کے باہر غیر قانونی کام کرنے والے آٹھ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو شہریوں سے بھاری رقم لے کر پاسپورٹ کو “فوری اور آسان” بنانے کا جھانسہ دیتے تھے۔
حکام نے شہریوں کو انتباہ کی ہے کہ وہ ایجنٹوں سے کسی بھی قسم کا لین دین نہ کیا کریں اورپاسپورٹ آفس سے خود رجوع کریں، انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش جاری ہے اور کرپشن میں ملوث تمام لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔