پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار

0
185
پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار

پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار

ایف۔ آئی۔ اے گجرات نے پاسپورٹ آفس منڈی بہاالدین پر چھاپہ مارا، ترجمان ایف۔ آئی ۔ اے کا کہنا ہے کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں ایک اہلکار بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان میں کلیم اللہ، راجہ زبیر، علی احمد، حماد علی، محمد شریف، راجہ عامر اور ندیم عباس شامل ہیں۔

ملزمان شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹورتے تھے، ملزمان کے قبضے سے ٹوکن کی فوٹو کاپیاں، ب فارم، موبائل فون بینک چالان، برتھ سرٹیفکیٹ، نادرا فیملی ٹری سرٹیفکیٹس اور دو لاکھ سے زائد کی رقم بھی برآمد ہوئی، ترجمان ایف۔ آئی ۔ اے نے بتایا کہ نیٹ ورک میں شامل دوسرے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

Leave a reply