پارلیمنٹ میں بیٹھ کر سوٹےلگانے والی خاتون مشکل میں پڑ گئیں

0
157
پارلیمنٹ میں بیٹھ کر سوٹےلگانے والی خاتون مشکل میں پڑ گئیں

پارلیمنٹ کی ایک خاتون رکن جو اسمبلی میں اپنی نشست پر بیٹھی خاموشی سے ای سگریٹ پی رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی پارلیمنٹ میں حال ہی میں کچھ غیر متوقع ہوا۔ ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے کے بارے میں ایک گرما گرم بحث کے دوران، کیتھی جیووینا نامی ایک کانگریسی خاتون الیکٹرانک سگریٹ پیتے ہوئے پکڑی گئیں، جس کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خاتون کو چپکے سے ویپ کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا، اس بات سے بے خبر کہ کوئی اسکی فلم بنا رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی لوگوں کیجانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ میں سگریٹ نوشی پاگل پن اور بے عزتی ہے۔

Leave a reply