پابندی کےباوجودایکس کااستعمال کیوں ؟ رپورٹ طلب

0
151
پابندی کےباوجودایکس کااستعمال کیوں ؟ رپورٹ طلب

ہاٹ لائن نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پرپابندی کیخلاف درخواستوں کے بارے میں وفاقی وزارت داخلہ سےرپورٹ طلب کی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین ممبران فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپس اور ایکس پر پابندی کیخلاف درخواستیں سنی تھیں ، اس دوران بینچ نے پی ٹی اے افسرکو ریکارڈ کیساتھ طلب کیا تھا۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے پوچھا کہ اگر بلاک ہونیکے باوجود ایکس یا ٹویٹر استعمال ہورہا ہے تو کون ذمہ دار ہے؟ پابندی کے باوجودایکس کوکیوں استعمال کیاجارہاہے؟

اس پر ، پی ٹی اے کے وکیل نےکہا کہ ایکس ٹویٹر کو وی پی این کیساتھ استعمال کیاجاتا ہے۔

بعدمیں ، عدالت نے 20 مارچ تک سماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply