پاؤں کی 12 اور ہاتھ کی 13انگلیوں والے بچے کی پیدائش

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں بچے کی پیدائش نے ڈاکٹروں کو چکرا کر رکھ دیا ہے جہاں نومولود کی ہاتھ کی13 انگلیاں اور پاؤں کی 12 انگلیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ میں یہ حیران کن خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک نومولود بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، اس انوکھے بچے کی پیدائش پر جہاں ڈاکٹرز حیران ہیں وہیں والدین نے اسے خدا کا تحفہ قرار دیا ہے۔
نوزائیدہ بچے کے دائیں ہاتھ کی 6 اور بائیں ہاتھ کی 7 انگلیاں ہیں، اسی طرح دونوں پاؤں میں 6، 6 انگلیاں ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹرز نے ماں بھارتی اور نومولود کو بتایا کہ ماں اور بچہ صحت مند ہیں جب کہ 35 سالہ ماں بچے کی پیدائش پر خوش اور جذباتی نظر آرہی ہے۔









