ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانے پر غور

0
51
ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانے پر غور

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ میں کمزور کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں پر ممکنہ جرمانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کے لیے بھاری جرمانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جرمانہ عائد کرنے کے عمل میں کچھ قانونی اور انتظامی پہلوؤں پر بات چیت جاری ہے، خاص طور پر سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم اپنی خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے، اور اس ناکامی کے اثرات کھلاڑیوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply