ٹیکس چور سیاستدانوں کی فہرست تیار ؟

0
321
ٹیکس چور سیاستدانوں کی فہرست تیار ؟

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کروانے کے لیے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن آٹھ فروری کو ہونے جارہے۔ الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ ،بنک ڈیفالٹر ،ٹیکس چور اور توہین عدالت کرنے والوں کی فہرستیں تیار نہیں کیں۔ جو امیدوار الیکشن لڑنے آئے،
اس سے متعلق تمام ڈیٹا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہو۔ الیکشن کمیشن کو مراسلے لکھے گے مگر کوئی جواب نہیں دیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو سیاست دانوں کا ڈیٹا مرتب کرکے ویب سائٹ پر شائع کرنے کی ہدایت کرے۔ عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک کےلیے ملتوی کردی ۔

Leave a reply