ٹیکساس: افغان شہری بم بنانے کے الزام میں گرفتار

0
86
ٹیکساس: افغان شہری بم بنانے کے الزام میں گرفتار

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک افغان شہری کو بم بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مطابق امریکی میڈیا رپورٹز، گرفتار شدہ شخص محمد داؤد الوک زئی ہے، جسے منگل کو امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے حراست میں لیا۔ اب ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق محمد داؤد الوک زئی امریکا میں آپریشن “الائیز ویلکم” کے تحت آئے تھے اور انہیں 7 ستمبر 2022 کو مستقل رہائش (گرین کارڈ) دیا گیا تھا۔

میڈیا کے مطابق زئی نے ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک بم بنا رہے ہیں اور اس سے فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Leave a reply