ٹینکرالٹنے کےبعد پھٹ گیا، پیٹرول لینےوالے 70 افرادجاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : افریقی ملک نائیجیریا میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا اور پھٹ گیا جسکے نتیجے میں لیک ہونیوالے پٹرول کو نکالنے کی کوشش کرنیوالے 70 افراد ہلاک ہو گئے۔
نائجیریا کے وسطی علاقے میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا جسکے بعد مقامی لوگ بہتے ہوئے پیٹرول کو بھرنے کیلیے ٹینکر کے گرد جمع ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد یہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔
فیڈرل روڈ سیفٹی کورکے سربراہ کیمطابق، 60,000 لیٹر پیٹرول سے لدا ایک آئل ٹینکر صبح 10 بجے کے قریب دارالحکومت ابوجا کو شمالی شہر کدونا سے ملانےوالی سڑک پر الٹ گیا۔
کمار سکوام نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے، زیادہ تر متاثرین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ ہم معلومات اکٹھا کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر ہیں۔









