ٹک ٹاک صارفین ہوشیار ؛ پابندی کا بڑا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنیکے شوقین صارفین تصاویرکو فلٹر کرنےسمیت مختلف طریقے اپناتے ہیں۔
اب ٹک ٹاک انتظامیہ نے بیوٹی فلٹرز کے استعمال پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کیا ہے جسکے بعد 18 سال سے کم عمر کےصارفین بیوٹی فلٹرزاستعمال نہیں کرسکیں گے۔
ٹک ٹاک ترجمان کے مطابق، 18 سال سے کم عمر کے صارفین کو آنیوالے ہفتوں میں شخصیت کو بدلنے والے اثرات استعمال کرنے سے روک دیا جائیگا، اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو ذہنی صحت کے مسائل سے بچانا ہے۔









