ٹک شاپ میں تشدد ؛ واقعہ نے نیارخ اختیار کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں نوجوان خواتین پر تشدد کے معاملے نے حیران کن موڑ لے لیا۔ ٹک شاپ کے کیشئر اقبال نے تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکیوں سے صلح کرلی جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والے یوسف نے صلح کرنے سے انکار کر دیاہے۔
پولیس نے یوسف کی درخواست پر ان پر تشدد کرنیوالی لڑکیوں کیخلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ یوسف نے مقدمہ درج کرنے کیلیے عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا۔ ٹک شاپ کے منیجر نیاز یوسف اپنے وکلا کے ساتھ آج عدالت جائیں گے۔







