ٹوپی کے اوپر چھوٹا بٹن: سجاوٹ یا تاریخ کا راز؟

0
23
ٹوپی کے اوپر چھوٹا بٹن: سجاوٹ یا تاریخ کا راز؟

کیا آپنے کبھی غور کیا ہے کہ ٹوپی کے اوپر ایک چھوٹا سابٹن کیوں ہوتاہے؟ زیادہ تر لوگ اسکو نظرانداز کر دیتے ہیں، لیکن اسکے پیچھے ایک دلچسپ کہانی چھپی ہوئی ہے۔
جب کسی کیپ کو مختلف کپڑے کے ٹکڑوں سے تیار کیا جاتا ہے، تو اوپر کے حصے پر بننے والے جوڑ کو اگر ایسے ہی چھوڑ دیا جائے تو یہ صاف نظر نہیں آتا۔ اسی لیے چھوٹے بٹن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بٹن نہ صرف جوڑ کو چھپاتا ہے بلکہ کیپ کی شکل اور اسٹائل کو مکمل کرتا ہے۔ زیادہ تر بیس بال کیپس میں یہ بٹن دیکھا جاتا ہے۔
قدیم دور میں ٹوپیاں صرف سورج اور بارش سے بچاؤ کے لیے استعمال ہوتی تھیں، لیکن وقت کے ساتھ یہ سماجی حیثیت اور فیشن کی علامت بھی بن گئیں۔
یونانی دور میں برمڈ ٹوپیاں مقبول تھیں۔
18ویں اور 19ویں صدی میں بونٹ اور ٹاپ ہیٹ رواج میں آئے۔
1960 کے بعد ٹوپیاں روزمرہ فیشن کا حصہ بن گئیں۔
آج کل یہ چھوٹا سا بٹن کیپ کے کپڑے سے ڈھکا ہوتا ہے اور پینلز کے جوڑ کو چھپا کر کیپ کو صاف اور خوبصورت دکھاتا ہے۔ کچھ جدید ڈیزائن میں یہ بٹن نہیں ہوتا، مگر زیادہ تر کیپس میں یہ چھوٹا عنصر کیپ کی مکمل شکل اور اسٹائل کو برقرار رکھتا ہے۔
تو اگلی بار جب آپ یا آپ کا دوست کیپ پہنیں، تو اس چھوٹے بٹن کو مت بھولیے گا۔ یہ صرف سجاوٹ نہیں بلکہ فن، تاریخ اور ڈیزائن کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

Leave a reply