ٹرین میں 2 دن سفر کی قیمت 55 لاکھ

ٹرین میں 2 دن سفر کی قیمت 55 لاکھ
“7 اسٹارز ان کیوشو” دنیا کی مہنگی ترین ٹرینوں میں شمار کی جاتی ہے، جس میں صرف 2 دن کے سفر کی قیمت پچاس سے پچپن لاکھ روپے ہوتی ہے، اس شاندار ریل گاڑی میں ایک ٹائم میں صرف تیس لوگ ہی سفرکر سکتے ہیں، جس سے ٹرین کے معیار، آرام اور پرائیویسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اس ٹرین کا ٹکٹ حاصل کرنا آسان کام نہیں ہوتا بلکہ قرعہ اندازی کے ذریعے سے ہی ٹرین پر سفر کا موقع ملتا ہے، اس ٹرین میں لکڑی سے بنے عالیشان کیبن، باتھ رومز، قدرتی مناظر اور اعلیٰ خوراک مہیا کی جاتی ہے، یہ ریل گاڑی جاپان کے جنوبی جزیرے “کیوشو” میں چلائی جاتی ہے۔









