ٹرین آتے ہی میاں بیوی گہری کھائی میں کود گئے

0
225
ٹرین آتے ہی میاں بیوی گہری کھائی میں کود گئے

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست راجستھان میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی نے ریلوے ٹریک کے درمیان اس وقت ویڈیو بنانا شروع کر دی جب ریلوے ٹریک ایک پل پر تھا۔

22 سالہ راہول میواڈا اور اس کی 20 سالہ بیوی جھانوی ایک موٹر سائیکل پر وہاں سے گزر رہے تھے جہاں انہوں نے پل پر تصویر لینے کا فیصلہ کیا۔

سنگل ٹریک پر ٹرین کے فوٹو شوٹ کے دوران ٹرین وہاں پہنچ گئی اور دونوں کو وہاں سے نکلنے کا کوئی طریقہ سمجھ نہ آیا تو دونوں نے 90 فٹ کی بلندی سے کھائی میں چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں زخمی ہو گئے.

دونوں کو بروقت طبی امداد دی گئی، راہول کو کمر کی متعدد چوٹوں کے ساتھ جودھ پور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جب کہ جھانوی کی ٹانگ میں فریکچر ہوا جس کے بعد انہیں بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Leave a reply