ٹریفک پولیس کا کارنامہ : غریب رکشہ والے کا رکشہ جلا دیا

ہاٹ لائن نیوز : مردان میں ٹریفک پولیس نے غریب رکشہ چلانے والے کا رکشہ جلا دیا۔ ٹریفک آفیسر وقار اور کانسٹیبل شہزاد نے حمزہ کے رکشے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
ٹریفک پولیس نے ڈرائیور حمزہ کا 700 روپے کا چالان جاری کردیا، رکشہ ڈرائیور نے اعلیٰ افسران سے شکایت کی جس کے بعد ٹریفک آفیسر وقار اور کانسٹیبل شہزاد نے طیش میں آکر رکشے پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے رکشہ ڈرائیور حمزہ کی شکایت پر ٹریفک اہلکار وقار اور کانسٹیبل شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔








