ٹریفک وارڈن کامعذوررکشہ ڈرائیورپربدترین تشدد

0
165
ٹریفک وارڈن کامعذوررکشہ ڈرائیورپربدترین تشدد

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں ٹریفک وارڈن کی ایک معذور رکشہ ڈرائیور کیخلاف مبینہ تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ، جسمیں وارڈن رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارتےاور بدسلوکی کرتےدیکھاجاسکتاہے۔

متاثرہ ڈرائیور کوویڈیو میں بار بار یہ کہتے ہوئے سناجاسکتاہے کہ وہ معذورہےاور وہ اپنے بچوں کیلیے حلال معاش بنا رہا ہے ، لیکن ٹریفک وارڈن نے اسکی بات نہیں سنی اور بدترین تشددکرڈالا۔

مقامی لوگوں نے رکشہ ڈرائیور کو مداخلت کرکےبچایا ، جبکہ مقامی افرادکاکہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن صرف چالان کے انعقاد میں سرگرم ہیں لیکن ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانےکیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کرتے ہیں۔

Leave a reply