ٹریفک حادثہ 5 افراد کی جان لے گیا

0
379
ٹریفک حادثہ 5 افراد کی جان لے گیا

ہاٹ لائن نیوز : کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے کیڈٹ کالج کے قریب پیش آیا جہاں وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 9 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

Leave a reply