ٹریفک حادثہ، سعودی سوشل میڈیا کمیونٹی سوگ میں ڈوب گئی

0
104
ٹریفک حادثہ، سعودی سوشل میڈیا کمیونٹی سوگ میں ڈوب گئی

سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا شخصیت ابو مرضع ایک المناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کنٹینٹ کریٹر عبداللہ بن مرضع العتیف القحطانی، جو سوشل میڈیا پر ابو مرضع کے نام سے جانے جاتے تھے، ریاض کے شمالی حصے میں ہیل کی مرکزی شاہراہ پر سفر کر رہے تھے۔ اس دوران جبہ روڈ پر ان کی گاڑی سڑک کی مرمت میں مصروف ایک کمپنی کی مشین سے ٹکرا گئی۔

حادثہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ابو مرضع موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی میں ان کے ساتھ ان کا کزن اور ایک دوست بھی موجود تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ابو مرضع کے کزن کوما میں چلے گئے جبکہ دوست کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد سعودی عرب کی سوشل میڈیا کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے اور مداحوں کی جانب سے مرحوم کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply