ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگیا، اڑنے والی کار آگئی

0
283
ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگیا، اڑنے والی کار آگئی

ہاٹ لائن نیوز : دنیا بھر میں ٹریفک جام کے مسائل بہت ہیں لیکن اب امریکا نے بھی اڑنے والی کار تیار کرلی ہے۔

ایلیف ایروناٹکس نامی کمپنی ایک ایسی الیکٹرک کار بنانے جا رہی ہے جسے عام گاڑی کی طرح سڑک پر چلانے کے ساتھ ساتھ اڑایا جا سکے گا۔

ہلکی پھلکی دو سیٹوں والی کار (جس کی پیداوار 2025 میں متوقع ہے) سڑک پر 40 سے 56 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں 177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو جم ڈوچوفنی نے کہا کہ وہ سائنس فکشن کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں اور ایک ایسی کار بنانا چاہتے ہیں جسے خریدنا آسان ہو۔

Leave a reply