
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں اے ایس آئی کی ٹریفک پولیس اہلکار سے جھگڑے کے واقعے کا پولیس حکام نے نوٹس لے لیا۔
رپورٹ کیمطابق جمعرات کو تین تلوار کے مقام پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کیجانب سے ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کا چالان کیا گیا، جس پر پولیس اہلکار کا ٹریفک پولیس اہلکار سے جھگڑا ہوا۔
جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے پولیس افسر کو معطل کر دیا۔









