
کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ سے نکلنے کے اعلان کے بعد آج پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 7,461 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 156,204 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کے ایس سی تھرٹی میں بھی 2,390 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 47,422 پوائنٹس پر بند ہوا۔
30 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 5.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مارکیٹ میں 45 منٹ کے لیے کاروبار معطل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایک بج کر 9 منٹ پر کاروبار دوبارہ شروع ہوا۔
ٹرمپ کے اعلان کے اثرات عالمی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں ڈاؤ جونز میں گزشتہ روز 2.49 فیصد اضافہ ہوا۔ ایشیائی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان رہا، جاپان کے نکئی میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہانگ کانگ، بھارت اور یورپ کی مارکیٹس میں بھی کاروبار مثبت رہا۔









