ٹرمپ کےزیرصدارت اجلاس میں مسک اور امریکی وزیرخارجہ لڑپڑے

0
145
ٹرمپ کےزیرصدارت اجلاس میں مسک اور امریکی وزیرخارجہ لڑپڑے

ٹرمپ کےزیرصدارت اجلاس میں مسک اور امریکی وزیرخارجہ لڑپڑے

ہاٹ لائن نیوز : ٹرمپ کےزیرصدارت اجلاس میں مسک اور امریکی وزیرخارجہ لڑپڑے،مسک ، جو صدر ٹرمپ کی ہدایت کیمطابق فیڈرل بیوروکریسی کوکم کرنےکی کوششوں کی رہنمائی کررہے ہیں ، نے امریکی وزیرخارجہ روبیو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عملے کو کم کرنے میں مسلسل ناکام رہےہیں۔ اطلاعات کیمطابق ، مسک نے روبیو کو بتایا ، ‘آپنے کسی کوبھی برطرف نہیں کیاہے۔

تنقیدکےجواب میں ، مارکو روبیو نے کہاہےکہ محکمہ خارجہ کے 1،500 سے زیادہ ملازمین رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہوچکے ہیں۔ اس نے طنزیہ انداز سے مسک سے پوچھا ، ‘کیا آپ یہ چاہتےہیں کہ میں ان لوگوں کو صرف اسلئےدوبارہ بھرتی کروں اورپھرزبردستی نکالوں تاکہ آپکاشواچھالگے؟

مسک نے روبیوکوایک طنزیہ جملہ کہا، ‘آپ ٹی وی پراچھے لگ رہےہیں’ ، جسنے یہ تاثردیاکہ انکی سینیٹرکی مہارت صرف میڈیا کےبیانات تک ہی محدود ہے۔

جب بحث بہت زیادہ شدت اختیارکر گئی توصدر ٹرمپ ، جوخاموشی سےیہ سب سن رہے تھے،لڑائی میں کودپڑے۔ انہوں نے روبیو کی حمایت کی اورکہا کہ وزیرخارجہ بہت اچھاکام کررہےہیں۔

Leave a reply