ٹرمپ کےبڑےفیصلے: اعلیٰ فوجی قیادت برطرف کردی گئی

0
140
ٹرمپ کےبڑےفیصلے: اعلیٰ فوجی قیادت برطرف کردی گئی

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کیساتھ امریکی دفاعی لائن کو ہلا کر رکھ دیا ، صدر ٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین چارلس براؤن کوانکےعہدےسےہٹادیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین “رازین” کین کو نامزد کریں گے ، جو ایف -16 کے سابق پائلٹ اور سی آئی اے میں ملٹری امورکےایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ہیں۔

صدر ٹرمپ نے امریکی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہوں کو ہٹانے سمیت فوجی قیادت میں مزیدتبدیلیوں کابھی اشارہ کیاہے۔ اسکے علاوہ ، پینٹاگون میں ملازمین کی تعداد کو نمایاں طور پر کم کرنیکا فیصلہ کیاگیاہے۔

Leave a reply