ٹرمپ کا غزہ سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی قرار

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان نے غزہ کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے ، اور فلسطینی عوام کے حق میں اپنا موقف دہرایا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقات علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہاہے کہ مسلہ فلسطین پر پاکستان کاموقف 1947ءسے واضح ہے اور اسمیں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ فلسطینیوں کو انکی سرزمین سے ہٹانےکا بیان غیرمنصفانہ ہے ، پاکستان فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا ہے اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سےبھی مطالبہ کیاکہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنےکیلئے موثر ترین اقدامات کریں۔









