ٹرمپ کا شہباز شریف کو خراجِ تحسین، پاک بھارت امن کی حمایت

0
118
ٹرمپ کا شہباز شریف کو خراجِ تحسین، پاک بھارت امن کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر ہونے والی اہم پریس کانفرنس کے دوران پاکستان اور بھارت کے حوالے سے ایک بار پھر اظہار خیال کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ “بہترین ہمسائے” بن کر رہیں اور خطے میں پائیدار امن قائم ہو۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ باہمی تعلقات کو بہتری کی جانب لے جانے کے لیے بات چیت اور تعاون کا راستہ اپنائیں۔

پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں “عظیم رہنما” قرار دیا، جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے”۔ اس جملے پر کانفرنس ہال میں موجود کئی شرکاء نے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا۔

صدر ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی سراہتے ہوئے انہیں اپنا “فیورٹ فیلڈ مارشل” کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو انہوں نے “ٹیرف پالیسی” کے ذریعے کم کیا اور اس اقدام کو سفارتی کامیابی قرار دیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ پہلے بھی کئی مواقع پر اس بات کا دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر تجارتی دباؤ کے ذریعے۔

Leave a reply