ٹرمپ پرتیسری بار حملے کی کوشش ناکام

0
173
ٹرمپ پرتیسری بار حملے کی کوشش ناکام

ہاٹ لائن نیوز : شمالی کیلیفورنیا میں ٹرمپ کی ریلی کے دوران سیکیورٹی باڑ کے باہر سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے کی تیسری مبینہ کوشش میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کیمطابق ملزم کی گاڑی سے ایک شاٹ گن، ایک ہینڈگن و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ایک اڑسٹھ سالہ شخص کو اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں ملزم کو پانچ ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

حکام کو شبہ ہے کہ سابق امریکی صدر کیخلاف یہ تیسری قاتلانہ کوشش ہو سکتی ہے۔ مشتبہ شخص کی شناخت وِم ملر کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a reply