ٹرمپ نے نیا تنازع کھڑا کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹر رجسٹریشن کے عمل کو چیلنج کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق سات اہم انتخابی ریاستوں میں غیر شہریوں کے ووٹ ڈالنے پر پابندی کیلیے مقدمات درج کیے گئے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کو محفوظ بنائیں گے، شہریت کے ثبوت اور ووٹر آئی ڈی کیساتھ ووٹ دیں گے۔ ٹرمپ مہم کے ترجمان کے مطابق ٹرمپ کے مقدمات کا مقصد غیر شہریوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنا ہے۔









