ٹرمپ نےملک میں جنگی قانون لاگوکردیا

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز وینزویلا کے مجرمانہ گروہ “ٹرین ڈی اراگوا”کیخلاف 1798 کی جنگ کے قانون “ایلین انیمز ایکٹ” کو استعمال کرنیکی کوشش کی ہے، جو آخری بار دوسری جنگ عظیم میں جاپانی شہریوں کیخلاف استعمال ہواتھا ، لیکن ایک وفاقی جج نےٹرمپ کے اس فیصلےکو روک دیاہے۔
ٹرمپ نے ایک فرمان میں ، مبینہ طور پر گینگ ممبروں کو “دشمن غیر ملکی” کے طور پر ملک بدر کرنیکا اعلان کیا۔ تاہم ، انسانی حقوق کےوکلاء نے عدالت سے رابطہ کیا ، جسکے بعد ایک وفاقی جج نے حکومت کو حکم دیاہےکہ وہ اس فیصلے پرعمل درآمد نہیں کریں جبتک کہ وہ اسکے قانونی پہلوؤں کا جائزہ نہ لیں۔









