ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا قدم، ورک ویزا پر بھاری فیس لاگو

0
74
ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا قدم، ورک ویزا پر بھاری فیس لاگو

امریکا میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکی ماہرین کے لیے ایک اہم رکاوٹ کھڑی ہو گئی ہے، کیونکہ ایچ ون بی ورک ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے احکامات کے تحت ایچ ون بی ویزا کے لیے سالانہ فیس کو ایک لاکھ امریکی ڈالر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد امیگریشن کے عمل کو محدود کرنا اور امریکی ورک فورس کو ترجیح دینا بتایا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اس نئے اقدام سے ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو شدید دھچکا لگے گا، خاص طور پر وہ کمپنیاں جو بھارت، چین اور دیگر ممالک سے ماہرین کو امریکا لا کر کام پر لگاتی تھیں۔

پہلے ایچ ون بی ویزا کے لیے فیس چند سو ڈالر سے شروع ہو کر مخصوص حالات میں چند ہزار ڈالر تک پہنچتی تھی، لیکن اب فیس میں اضافے سے نہ صرف کمپنیوں پر مالی بوجھ بڑھے گا بلکہ امیدواروں کے لیے امریکا میں کام کا حصول بھی مزید مشکل ہو جائے گا۔

Leave a reply