ٹرمپ انتظامیہ کا امریکی محکمہ خارجہ کی فنڈنگ نصف کرنے پر غور

0
141
ٹرمپ انتظامیہ کا امریکی محکمہ خارجہ کی فنڈنگ نصف کرنے پر غور

ٹرمپ انتظامیہ کا امریکی محکمہ خارجہ کی فنڈنگ نصف کرنے پر غور

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کا اگلے سال سے مالی بجٹ 28.4 کروڑ ڈالر کرنے کی تجویز ہے، محکمہ خارجہ کے فنڈ میں ستائیس ارب ڈالر یعنی 48 فی صد کٹوتی کی تجویز ہے، دستاویز کی بنیاد پر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی امن مشنز کے لیے فنڈنگ میں مکمل کٹوتی اور انسانی بنیادوں پر امداد میں 54 فی صد کمی کی بھی تجویز زیر غور ہے، گلوبل ہیلتھ فنڈنگ میں 55 فی صد کٹوتی کے علاوہ اقوام متحدہ، نیٹو اور بیس دیگر تنظیموں کی فنڈنگ بھی ختم کرنے کی تجویز ہے۔

فارن سروس ایسوسی ایشن نے کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ کٹوتی کی تجاویز مسترد کر دے، کیونکہ اگر فنڈز میں کٹوتیاں ہوئیں تو روس اور چین خلا پُر کر دیں گے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 1946 سے جاری فل برائٹ پروگرام بھی ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تجاویز سے بھرے میمو پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ردعمل آج آنے کی امید ہے۔

Leave a reply