ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلی

ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلی
امریکی صدر نے مائیک والٹز کے بطور امریکی مشیر قومی سلامتی کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے سو روز مکمل ہوتے ہی ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پیغام میں ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جگہ وقتی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے، دوسری طرف امریکی صدر نے مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں سفیر کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔









