
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایکشن فلم ‘ٹائیگر 3’ 400 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ نے ریلیز کے صرف 10 دنوں میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔
“ٹائیگر 3” کے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر یش راج فلمز کی جانب سے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ میں کہا گیا کہ “ٹائیگر 3 ہندوستان سمیت دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے”۔ ”
پوسٹ میں مزید کہا گیا، “شائقین ہندی، تیلگو ، تامل زبانوں میں ٹائیگر 3 دیکھنے کے لیے اپنے قریبی تھیٹروں کا دورہ کر سکتے ہیں۔








