ٹائلی نال کا حمل کے دوران استعمال خطرناک ہو سکتا ہے، ماہرین صحت

0
136
ٹائلی نال کا حمل کے دوران استعمال خطرناک ہو سکتا ہے، ماہرین صحت

امریکی حکام نے حاملہ خواتین کو ٹائلی نال جیسی درد اور بخار کی دوا کے استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ اس سے نومولود بچوں میں آٹزم جیسے اعصابی مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

امریکا کے صدر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ “ٹائلی نال اچھی دوا نہیں” اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن جلد ہی ڈاکٹروں کو سخت ہدایات جاری کرے گی کہ وہ حاملہ خواتین کے لیے یہ دوا صرف طبی ضرورت کی صورت میں تجویز کریں۔

دوا کے حوالے سے تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکی وزیر صحت نے کہا ہے کہ عوامی آگاہی کے لیے دوا پر سیفٹی لیبل لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ٹائلی نال دراصل “ایسیٹامینوفین” کا تجارتی نام ہے، جو دنیا بھر میں عام طور پر درد اور بخار کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ پاکستان میں یہ دوا مختلف ناموں سے دستیاب ہے اور زیادہ تر میڈیکل اسٹورز پر بغیر نسخے کے بآسانی خریدی جا سکتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو کسی بھی دوا کے استعمال سے قبل لازمی طور پر اپنے معالج سے مشورہ لینا چاہیے تاکہ بچے کی صحت پر ممکنہ اثرات سے بچا جا سکے۔

Leave a reply