
ہاٹ لائن نیوز : رحیم یار خان میں ایم 5 انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی۔
پولیس کیمطابق حادثے میں خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق جب کہ حادثے میں 34 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ریسکیو حکام کیمطابق حادثے کا شکار ہونیوالی بس اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی۔








