ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم امریکہ پہنچ گئی

0
157
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم امریکہ پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم امریکہ پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی۔20 سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم امریکا پہنچ گئی، قومی اسکواڈ 2 گروپوں میں امریکہ کے شہر میامی میں پہنچا جہاں پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی۔20 میچز یکم، تین اور چار جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہمیں بہت زیادہ پروٹوکول ملا ہے، امریکہ میں پہلے کبھی بھی ایسا تجربہ نہیں ہوا، کھلاڑیوں کو جہاز سے نکلتے ہی پروٹوکول دے دیا گیا تھا اور سکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے ساتھ ہمیں ہوٹل پہنچایا گیا تھا۔

Leave a reply